<

اہم اطلاعات


مصلحانہ مشورہ

31/05/15
بعض مدارس کے منتظمین رول نمبر سلپس وصول ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں میں تقسیم کرنے کی بجائے امتحان شروع ہونے پر (آخری دن) تقسیم کرتے ھیں ۔ کیونکہ طلبہ و طالبات اپنی رول نمبر سلپ سنبھال کر نہیں رکھتے ، لہٰذا حفاظتی نقطہ نگاہ سے ایسا کیا جاتا ھے ۔ مشورہ دیا جاتا ھے کہ رول نمبر سلپ وصول ھوتے ھی امیدوار کو جاری کی جائے اور اسے اس کے مندرجات پڑھنے ، چیک کرنےاور ھدایات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ سنبھال کر رکھنے کی تاکید و ھدایت کی جائے ۔ البتہ حفظ ماتقدم کے طور پر اس کی فوٹو کاپی کر کے امیدوار کے پاس بھی الگ سے محفوظ رکھنے کا کہا جائے اور دفتری ریکارڈ کے لئے بھی فوٹو کاپی کروا کر محفوظ کر لی جائے تاکہ بوقت ضرورت کام میں لائی جا سکے ۔ شعبہ تعلقات عامہ تنظیم المدارس