Toggle navigation
رابطہ
نظام المدارس
صوبائی دفاتر
ڈاؤن لوڈز
نتائج
پس منظر
اغراض ومقاصد
سرورق
ڈاؤن لوڈز
نظام المدارس
گیلری
پوزیشن ہولڈر
نتائج امتحانات
نصاب تعلیم
مینجمنٹ
پیغامات
نیوز تفصیل
تصاویر تفصیل
یوزر تفصیل
الحاق تفصیل
ایڈمن ہوم
<
اہم اطلاعات
اہم اعلان
👈تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت شعبہ درسِ نظامی اور تحفیظ و تجوید کے سالانہ امتحانات 2020ء میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی اسناد متعلقہ جامعات کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ 👈 اسناد کے حصول کے لیے اُمیدوار اپنے جامعات سے رجوع کریں۔ 👈جن جامعات کو تا حال اسناد موصول نہ ہو سکیں وہ فی الفور مرکزی دفتر تنظیم المدارس شعبہ اسناد سے رابطہ کریں۔
اعلان نتائج سالانہ امتحانات 2020 ، آن لائن داخلہ جات
طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن و رولنمبرز تک آن لائن ادارتی رسائی
اعلان نتائج سالانہ امتحانات 2019 برائے طلبہ
مدارس و جامعات کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ
اعلان نتائج سالانہ امتحانات 2020ء و آن لائن داخلہ جات
توسیع در نظام الاوقات ضمنی امتحانات 2021ء برائے طالبات
خوشخبری : آفیشل ویب سائٹ پر ادارتی معلومات ( ادارہ کے کوائف ، سالانہ الحاق فیس ریکارڈ ،اُمیدواروں کے داخلہ جات کی کیفیات اور نتائج کی تفصیلات وغیرہ)دیکھی جا سکتی ہیں۔
اہم اعلان !! بابت ملتوی شدہ امتحانات تنظیم المدارس
داخلہ ٹیسٹ تخصص فی الفقہ والافتاء برائے سال 2021ء/1442ھ
داخلہ اعتراضات بابت سالانہ امتحانات 2021 برائے طلبہ
👈 اہم اطلاع بابت اجراء رولنمبر سلپس بابت سالانہ امتحانات2021
👈 روانگی اسناد بابت سالانہ امتحانات 2020ء
👈 اہم پیغام مدارسِ اہل سنت کے سربراہان و منتظمین کے نام !!! 👈مدارس اپنے داخلی امتحانی نتائج کی روشنی میں طلبہ و طالبات کی ترقی درجہ کا فیصلہ کر لیں، واٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے زیرِتعلیم طلبہ و طالبات کے داخلوں کی تجدید کریں نیز نئے داخلوں کا عمل بھی شروع کرلیں
اہم اطلاع : امتحانی رجسٹریشن کا اجراء
” رعایت در مدت فراھمی قومی شناخت نمبر“
ٹیلی فون میسج کے ذریعے نتائج کی فراھمی
تنظیم المدارس کا فیس بک پیج
مصلحانہ مشورہ
خوشخبری : آفیشل ویب سائٹ پر ادارتی معلومات ( ادارہ کے کوائف ، سالانہ الحاق فیس ریکارڈ ،اُمیدواروں کے داخلہ جات کی کیفیات اور نتائج کی تفصیلات وغیرہ)دیکھی جا سکتی ہیں۔
17/01/19
”آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ“ کو صدر ِگرامی اور ناظم اعلیٰ زیدشرفہماکی طرف سے مدارس و جامعات ملحقہ اور اُن کے طلبہ و طالبات کو دور ِجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولتیں فراہم کرنےکا جو ٹاسک دیا گیا ہے ، الحمد للہ العظیم ! اس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ سالہائے گذشتہ میں امتحانی نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے ، داخلہ سے لے کر نتائج کی تیاری تک تمام امور خود کار نظام کے تحت انجام دئیے جا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ رواں سال سے اسناد کی تیاری بھی مکمل طور پر کمپیوٹرائز ہو جائے گی ۔ نتائج کا اعلان ورلڈ وائڈ ویب سائٹ پر کیا جا چکا اورساتھ ہی انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والوں کے لیے SMS کے ذریعے بھی یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔وٹس ایپ براڈ کاسٹنگ سروس اور سوشل میڈیا ”فیس بک و ٹویٹر“ کے ذریعے بروقت اور تیز ترین اطلاعات کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے سہولیات کی فراہمی میں ایک اور سنگ میل بھی طے کر لیا کہ سمال فون ایپلی کیشن جاری کی جس کے ذریعے تمام معلومات اپنے موبائل فون کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ بعونہ تعالیٰ آئی ٹی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم خدمت کے جذبے سے سرشار آئے روز نئی جہتوں میں سفر اور خوب سے خوب تر کی تلاش میں تگ و تاز کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے ہوئے ہے ۔ آفیشل ویب سائٹ پر ادارتی معلومات بابت کوائف و الحاق فیس اور نتائج سے متعلق معلومات پہلے ہی آن لائن کی جا چکی تھیں ، الحمد للہ العظیم اب اس سلسلہ کا اگلا زینہ امتحانی داخلہ جات کا ڈیٹا بھی ویب سائٹ پہ دیا جا رہا ہے ؛ تاکہ ادارے کے ناظمِ تعلیمات ادارے میں بیٹھ کر اپنے طلبہ و طالبات کے داخلہ جات و کوائف کے متعلق جان سکیں ۔ اگر کوئی اعتراض و کمزوری ہو تو اس کے ازالے کے لیے بروقت اقدام کر سکیں ۔ اس نظام کومربوط اور غیر متعلقہ افراد کی رسائی سے محفوظ رکھنے کے لیے لاگ اِن آئی ڈی (الحاق نمبر) اور پاس ورڈکے ساتھ منسلک کر دیا گیا گیا ہے ۔ مدارس و جامعات کے منتظمین سے التماس ہے کہ : فوری طور پر اپنا ادارتی فون نمبر(موبائل/ پی ٹی سی ایل) اور ای میل ایڈریس رجسٹرڈ کروا لیں ؛تاکہ ”لاگ ان“ اور ”پاسورڈ“ کے حصول میں مشکل نہ ہو ۔ ادارتی مخصوص فون نمبر اور ای میل ایڈریس کے لیے درج ذیل پر ای میل کریں : info@tanzeemulmadaris.com ادارتی ”پاس ورڈ“ (خفیہ کوڈ) معلوم کرنے کا طریقہ: رجسٹرڈ فون نمبر یا ای میل ایڈریس کےذریعے مراسلہ درج ذیل ضوابط کے مطابق بھجوائیں: 1۔ پیغام ادارتی لیٹر پیڈ پر لکھ کر ادارے کے سربراہ کی تصدیق کروا کر مراسلے کی فوٹو ای میل کریں۔ 2۔ اصل مراسلہ بذریعہ ایئرایکس ، ٹی سی ایس، لیپرڈ، ڈی ایچ ایل سےمرکزی دفتر 8 - راوی پارک راوی روڈ لاہور بھجوائیں۔ 3۔ مطبوعہ لیٹر پیڈ نہ ہونے کی صورت میں مہرشدہ مراسلہ بھی قابل قبول ہو گا ۔ 4 ۔ مراسلے میں درج ذیل ضروری اندراجات کریں: 1۔ ادارے کا نام و پتہ 2۔ ادارے کا الحاق نمبر 3۔ ادارے کا درجہ الحاق 4۔ متعلقہ ذمے دار کا نام و ذمے داری مدارس اہل سنت اور جملہ وابستگان کےلیے نیک خواہشات اور ترقی کے خواہاں : ایڈمن و اراکین آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
Copyright © 2017-2018 Design and Developed By
Tanzeem IT Department
Home
tanzeemulmadaris.com