<

اہم اطلاعات


اہم اطلاع : امتحانی رجسٹریشن کا اجراء

17/11/15
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے امتحانی نظام میں مزید بہتری کےلئے ان شاء اللہ تعالیٰ اس سال سے نظام التسجیل (رجسٹریشن) کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔ ”نظام تسجیل “کے تحت جب ایک دفعہ کسی طالب علم /طالبہ کی رجسٹریشن مکمل ہو جائےگی، تو اس کے بعد آئندہ تمام امتحانات میں اس کی وہی رجسٹریشن کارگر رہے گی ۔ ”نظام التسجیل“ کے نفاذ سے کوائف کی درستگی اور تعلیمی و امتحانی کیرئر کی فوری اور درست معلومات حاصل کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ مرتب کرنے میں بھی سہولت میسر آئے گی ۔ مدارس و جامعات کے منتظمین سے التماس ہے کہ فوری طور پر اپنے ابتدائی درجات (متوسطہ / عامہ سال) کے امیدواروں کے مکمل کوائف اپنے پاس محفوظ کر لیں تاکہ جونہی رجسٹریشن کروانے کا اعلان ہو تو بلاتاخیر یہ کوائف مہیا کئے جا سکیں ۔ پروگرام کے مطابق ہر طالب علم و طالبہ کو باضابطہ ”رجسٹریشن کارڈ “جاری کیا جائے گا ، جسے سنبھال کر رکھنا اور بوقت ضرورت پیش کرنا طالب علم کی ذمہ داری ہو گی ۔ تفصیلی پروگرام آئندہ چند دنوں تک جاری کر دیا جائے گا ۔ شعبہ آئی ٹی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان